لاہور(وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے احتساب عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔ درخواست گزار نے حاضری معافی اور وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ درخواست گزار عرصہ دراز سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔ انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے قبل کی درخواست گزار بیرون ملک ہیں۔ نصرت شہباز کا بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے۔ جس کے باعث وہ
نصرت شہباز نے وارنٹ‘ حاضری معافی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے
Jan 20, 2021