اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں مخصوص تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلہ دئیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے این سی او سی سے اجازت مانگ لی۔پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20فروری سے ہورہا ہے لیکن کووڈ 19کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر یہ ایونٹ کرائے جانے کا امکان تھا مگر پی ایس ایل انتظامیہ کو اس بات کا خدشہ ہے کہ تماشائیوں کے بغیر لیگ متاثر ہوسکتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ایس ایل انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)سے مخصوص تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مانگ لی ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔
پی ایس ایل6، مخصوص تعداد میں تماشائیوں کوسٹیڈیم میں داخلہ دئیے جانے کا امکان
Jan 20, 2021