بلوچستان کے علاقے ضلع مستونگ کے اس 12سالہ بچے نے سب کو اپنا گرویدہ کرلیا،اس کے کمالات دیکھنے والے حیرت کے سمندر میں ڈوب کر دانتوں میں انگلیاں دبالیتے ہیں۔عذیر فاروق باروزئی نامی اس بچے کا کمال یہ ہے کہ وہ اپنے دانتوں کی مدد سے لوہے کا مضبوط سریا موڑ دیتا ہے اور یہی نہیں اپنی ناک سے ٹرک کے ٹائروں میں ہوا بھرنا بھی اس کے کمالات میں شامل ہے۔صرف12سال کی عمر میں اس طرح کے خطرناک اسٹنٹس کرنیوالا عذیر فاروق مارشل آرٹ کا بھی ماہر ہے۔ اس کے والد ہی اس کے کوچ اور استاد ہیں، اپنے والد کو دیکتھے ہوئے مجھے بھی یہ شوق پیدا ہوا اور اس طرح کے مظاہرے میں 5سال کی عمر سے کررہا ہوں۔عذیر کے والد غلام فاروق باروزئی جو خود بھی اسٹنٹ مین ہیں۔