صوبہ کے تمام نرسنگ سکولوں کو کالجز بنادیاہے:ڈاکٹر یاسمین راشد 

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام 44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنادیاگیا،اب تمام نرسوں کو ڈپلومہ کی جگہ ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔پاکستان نرسنگ کونسل نے انسپیکشن کے بعد تمام44نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں منتقلی کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے۔اب نرسز ماسٹرزاور پی ایچ ڈی کرسکیں گی۔نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز بنادیا گیا پہلی بار500میل نرسز کو بھرتی کیاگیا۔شاہدرہ نرسنگ کالج کو میل نرسنزکی تربیت کیلئے مختص کردیاگیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دوسال میں مزید5نرسنگ کالجز بنائے جائینگے۔نرسز کے سٹائپنڈ کو20ہزارسے بڑھاکر31ہزارروپے کردیاہے۔اب ہر سال 1600سے بڑھاکر2350نرسوں کو نرسنگ کالجز میں داخلے دئیے جائینگے۔نرسوں کی بی ایس اور ماسٹرڈگری کوبین الاقوامی سطح پرپزیرائی حاصل ہوگی۔ہمارے پاس 70ماسٹرزاور700نرسنگ فیکلٹی ممبران موجودہیں70مزیدنرسز ماسٹرزکررہی ہیں۔ماسٹرزڈگری حاصل کرنے والی نرسزکی پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے آغاخان یونیورسٹی سے بات چیت چل رہی ہے۔حکومت پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کیلئے نرسزکوسکالرشپ بھی دے گی۔

ای پیپر دی نیشن