زراعت کی ترقی کیلئے امداد باہمی نظام کی ترویج درکار ہے: محمد خالد وسیم

Jan 20, 2021

لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لاہور کے صدر محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی ترقی اور وطن عزیز کو خوشحال بنانے کیلئے ملک میں امداد باہمی کے نظام کو موثر بنانے اور اس کی مکمل ترویج درکار ہے۔ وہ نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ناصراقبال چیمہ، مرزا جہانگیر محمود بیگ، احمد ضیاء الدین ، ظہیر قریشی سیکرٹری بورڈ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں زراعت سے متعلقہ متعدد منصوبہ جات پر غور کیا گیا۔ اعلیٰ قسم کی روئی تیار کرنے کیلئے جننگ فیکٹری کی مشینری کو جدید بنانے زرعی اجناس و زرعی مداخل کی سٹوریج کیلئے گودام ہائے کی تعمیر اور کسانوں کو بروقت کھاد و ٹریکٹرز کی فراہمی پر غور و بحث کے بعد فیصلے کیے گئے۔ 

مزیدخبریں