کشمور‘ کاروکاری کا الزام‘ شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کشمور(محبوب مزاری نامہ نگار ) کشمور تھانے کی حدود نواحی گاؤں نظیر خان ڈومکی میں کاروکاری کے الزام پر شوہر راہب علی پتافی نے اپنی 30سالہ بیوی مسمات شبیراں کو  گلا گھونٹ کر قتل کردیا، کشمور پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے کشمور سول ہسپتال منتقل کروادیا لاش کو، ضروری کاروائی کے بعد ورثاء  کے حوالے کردیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایچ او کشمور اقتدار حسین جتوئی و اس کی ٹیم نے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہ پر چھاپے مارے دوران کاروائی ملزمان راہب پتافی و ساون پتافی کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان پر خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...