پاک بحریہ کا سجاول کے عوام کو تحفہ، اعجاز شاہ شیرازی ڈائیلا سز سنٹر کا افتتاح

سجاول(نامہ نگار) پاک بحریہ نے سجاول کے عوام کو صحت کیلئے ایک بہترین تحفہ دیا ہے پاک بحریہ کے تعاون سے مرحوم اعجاز شاہ شیرازی کے نام سے منسوب ڈائلاسز سینٹر کا قیام کیا گیا جس کا افتتاح کموڈور سید فیصل علی شاہ نے کیا۔ پاک بحریہ کے تعاون سے  سندھ کے پسماندہ اور ساحلی ضلع سجاول کی عوام کیلئے علاج و معالجہ کی بھتری کیلئے ڈائیلاسز سینٹر کا قیام عمل لایا گیا جس کا نام یہاں کی سیاسی سماجی شخصیت اعجاز شاہ شیرازی کے نام منسوب کیا گیا ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کموڈور سید فیصل علی شاہ نے کیا یہ ڈائیلاسز سینٹر دس یونٹ پر مشتمل ہے آگے چل کر مزید اس کے یونٹ بڑھائے جائیں گی اس سینٹر میں مفت میں مریضوں علاج و معالجہ کیا جائے گا ۔مرحوم اعجاز شاہ شیرازی ڈائیلاسز سینٹر کا قیام  ہم سب کے باہمی تعاون سے ہوا ہے جس میں ارکان اسمبلی محکمہ صحت اور دیگر اداروں نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا یہ سجاول ضلع کی عوام کیلئے اچھی سہولیات ہیں اس کی ہم عوام کو مبارکباد دیتے ہیں جو بھی عوامی فلاح و بہبود کا کام ہے اس میں ہمیشہ پاکستان نیوی ہمیشہ آگے آگے پیش پائی ہے  اس ڈائیلاسز سینٹر   سے صرف سجاول شہر نہیں بلکے پورا ضلع کی عوام مستفید ہوگی ۔ تقریب میں رکن قومی  ایاز شاہ شیرازی ارکان سندھ اسمبلی ریاض شاہ شیرازی شاہ حسین شاہ شیرازی او دیگرکا کہنا تھا کہ ایک خوشی کی بات ہے انکے لئے آج ایک اہم ڈائلاسیز سینٹر کا افتتاح  بھی کیا اس سے پورے ضلع کی عوام مستفید ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن