ملتان( لیڈی رپورٹر )سی ای او ظہیر بابر نے کہا ہے کہ بھوکوں کو کھانا کھلانا سنت ہے اور ہم اس پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس عمل میں سب کو مل کر حصہ لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام معصوم شاہ روڈ پر فری دسترخوان کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔