کراچی( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سلیم اللہ اڈوھونے کہا ہے کہ ضلع غربی میں بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے عمل کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے ہر یونین کمیٹی میں موجود مسائل کے خاتمہ کیلئے جامعہ حکمت عملی سے عمل درآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف مقامات اور اجتماع گاہ کے دورہ اور اجتماع گاہ کی انتظامیہ سے ملاقات کے موقع پر کیا اجتماع گاہ کی انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نے ان کے مسائل سنے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اجتماع گاہ میں کورونا وائرس کے حوالہ سے بنائی جانے والی تمام SOPپر عملدرآمد کروائیں مناسب فاصلہ اور احتیاطی تدابیر سے ہی ہم اس مضر بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں قبل ازیں اجتماع گاہ کے منتظمین کے ہمراہ اجتماع گاہ کے مختلف مقامات کا معائینہ کیا اور موجود مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایت جاری کیں اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ محکمہ جاتی افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔