کابل (شِنہوا) افغان صدرمحمد اشرف غنی اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل جیمز سٹولٹز 3 نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے بارے میں فون پر گفتگو کی ہے۔ صدارتی دفترنے بیان میں کہا افغان امن عمل اور افغانستان کے دفاع اور سکیورٹی فورسز کے لئے نیٹو کی مسلسل حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ سٹولٹنبرگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیٹو افغان دفاع اور سکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے پرعزم ہے اور وہ مشن کی تربیت، صلاح مشورے اور فورسز کی مدد کے لئے کام جاری رکھے گا۔ دوحہ میں افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور طالبان نمائندوں کے مابین گزشتہ سال ستمبر کے آغاز سے امن مذاکرات جاری ہیں۔
اشرف غنی‘ نیٹو سیکرٹری جنرل کا ٹیلفونک رابطہ، افغان امن عمل‘ سکیورٹی فورسز کیلئے مسلسل حمایت پر تبادلہ خیال
Jan 20, 2021