پیرس (انٹر نیشنل ڈیسک) شمالی فرانس کے شہر مونٹ میگنے میں مسجد کو بند کرانے پر مقامی میئر نے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میئر نے میکرون حکومت کو نااہل قرار دیا ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ بند کرائی گئی مسجد گزشتہ 5 سال سے بغیر کسی تنازعے کے موجود تھی اور اسے تالا لگانے کا کوئی سوال نہیں اٹھتا تھا۔