پارک لین ریفرنس، احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کیلئے زرداری کی استدعا مسترد

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زرداری کی پارک لین کیس میں نیب دائرہ اختیار کیخلاف درخواست کو بریگیڈیئر نصرت اللہ اور بلال شیخ کی درخواستوں کی ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ زرداری کے وکیل نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ یہاں دائرہ اختیار چیلنج ہے، سپریم کورٹ میں مقدمات سندھ منتقل کرنے کی درخواستیں زیر التوا ہیں، درخواستوں پر فیصلے تک نیب کو احتساب عدالت میں شواہد ریکارڈ کرانے سے روکا جائے۔ عدالت نے احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ شواہد ریکارڈ ہونے دیں نیب نے کون سا تیس دن میں فیصلہ ہی کروا لینا ہے۔ المیہ ہی یہ ہے نیب مقدمات پر وقت پر فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ ہم نے ایک کیس میں دس گواہوں کے بیانات کرا دیئے یہ جرح نہیں کر رہے۔ دائرہ اختیار سے متعلق بلال شیخ کی درخواست بھی آصف زرداری کیساتھ مقررکی جائے۔ اس موقع پر وکیل نے کہا کہ بریگیڈیئر نصرت کی درخواست بھی اسی سے ملتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...