لاہور (نیٹ نیوز) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب کے سربراہ رائے محمد طاہر کو آئی جی بلوچستان تعینات کر دیا گیا۔ حکومت پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے محمد طاہر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا تھا۔
سانحہ ساہیوال پرہٹائے گئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
Jan 20, 2021