پنجاب بھر میں مئی کے پہلے ہفتہ بلدیاتی انتخابات‘ الیکشن کمشن نے تیاریاں کرلیں

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت) حکومت کی جانب سے خانیوال سمیت پنجاب بھر میں مئی کے پہلے ہفتہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں حکومت کی جانب سے احکامات جاری ہوتے ہی پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات اپریل کے وسط میںبھی کروانے کی تجویز ہے تاکہ خانیوال سمیت صوبہ بھر میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عوام نمائندوں کا انتخابات عمل میں لایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...