پیر نقیب الرحمان اور سینیٹر وسیم شہزاد کی رحمان ملک سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ این این آئی) سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمن نے اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ چیئرمین سینٹ کمیٹی برائے داخلہ رحمن ملک کے گھر جاکر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر نقیب الرحمن نے رحمان ملک کی ہمشیرہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی ہمت عطا فرمائے ۔  پیر نقیب الرحمان نے سینیٹر رحمن ملک کیلئے بھی خصوصی دعا کی  رحمان ملک نے انہیں اپنی کتابوں کا مجموعہ پیش کیا پیر نقیب الرحمان کے ہمراہ محمد حسن حسیب الرحمان بھی تھے۔ دریں اثناء سینٹ میں قائد  ایوان ڈاکٹر وسیم شہزاد کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد۔ انہوں نے سینیٹر رحمن ملک سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے سینیٹر رحمن ملک کی ہمشیرہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ سینیٹر رحمن ملک نے ڈاکٹر وسیم شہزاد سمیت سب تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ جاپان کے سفیر نے بھی رحمن ملک سے اظہار افسوس کیا۔ سینیٹر رحمن ملک نے تمام تعزیت کرنیوالوں سے اظہار تشکر کیا۔ دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن جتنا جلد فیصلہ کرے گا قوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائے گی۔ سینیٹر رحمن ملک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارن فنڈنگ کیس میں جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن جتنا جلد فیصلہ کریگا قوم اتنی ہی جلدی بہتری کی طرف جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی خلفشار جاری رہا تو جمہوریت کا مستقبل ٹھیک نہیں دیکھتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ثبوت دستاویزات الیکشن کمیشن کے سامنے ہے دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کی سیاست سے نکلنا ہوگا، این آر او کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم قومی معاملات پر ہمیں دوستی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں وہ دن دور نہیں جب سب اس معاملے پر پچھتائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...