جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی منتقلی کوروکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاون کے اقدامات میں 14 فروری تک توسیع کر دی ہے۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی منتقلی کو روکنے اور وائرس کی مختلف حالتوں کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کے اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ان اقدامات کے تحت کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وائرس کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے کارکنوں کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دےتاکہ پبلک ٹرانسپورٹ پررش کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ماسک جو سرجیکل ہے یا اس سے زیادہ حفاظت والے ماسک ، پبلک ٹرانسپورٹ یا ضروری دکانوں جیسے سپر مارکیٹوں میں بھی پہنا لازمی ہو گا ان اقدامات پر عمل کرنے سے ہی انہیں کھلا رہنے کی اجازت ہو گی اور سکول، غیر ضروری دکانیں، ریستوراں، تفریح اور کھیلوں کی سہولیات بند رہیں گی۔
جرمنی : جزوی لاک ڈان میں 14فروری کے وسط تک توسیع کردی گئی ،چانسلر انجیلا مرکل
Jan 20, 2021 | 17:10