لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 9ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت150 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے کے اضافے سے 113000روپے ہو گئی ,دس گرام سونا 24قیراط 130روپے کے اضافے سے 96880روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت88806روپے ہو گئی. عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں9ڈالر کے اضافے سے 1853ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت150 روپے بڑھ گئی
Jan 20, 2021 | 21:02