شیریں مزاری سے ملاقات‘ یکطرفہ پابندیوں کا سامنا ہے: ایرانی سفیر 

 اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ74 سال قبل قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور ایران دونوں کے مضبوط ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات ہیں۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انسانی حقوق کے لئے عالمی سطح پر اپنے اجتماعی خدشات کے متعلق آواز اٹھانے کیلئے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ خطے  اور خاص طور پر ایران کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں تمام بین الاقوامی وعدے پورے کرنے کے بعد بھی یک طرفہ پابندیوں کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...