لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 176.22 روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 178.30 روپے ہو گئی۔ دوسری طرف گزشتہ روز ملک میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافے سے 125200 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 24 قیراط کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 107338روپے ہو گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سونا 200 روپے تولہ مہنگا
Jan 20, 2022