لاہور (سٹی رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 23 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نارووال سے 2 جبکہ راولپنڈی سے 1کیس رپورٹ ہوا۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 14 کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,302 بستر گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر 385,677 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 87,262 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 5,500 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔