لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سیشن عدالت کو میشاء شفیع کے ہتک عزت دعویٰ پر بھی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعوے پر سیشن عدالت کے حکم امتناعی کے خلاف درخواست منظور کر لی۔ سیشن عدالت نے علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کی ہتک عزت دعوے پر کارروائی روک دی تھی۔