لاہور (کامرس رپورٹر) گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی جانب سے بنک اکائونٹس منجمد کرنے سے قبل تمام رقم نکلوالی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ریکوری کے لئے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بنک اکاونٹس منجمد کئے لیکن معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ سے زائد رقم نکلوالی۔ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔