ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) دوران ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔ نواحی چک 388 ج ب میں ریٹائرڈ فوجی محمد جہاں ولد محمد نواز گائوں میں اپنی کریانہ کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ شام کے وقت موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو وہاں آگئے اور لوٹ مار شروع کردی۔ اس دوران محمد جہاں نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا، تو دوسرے ڈاکو نے محمد جہاں کو گولی مار دی جس سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ مسلح ڈاکو سرعام فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد سابق فوجی محمد جہاں کی نعش ورثاء کے حوالے کردی، جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد گائوں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ: مزاحمت پر دکاندار قتل ڈاکو فا ئرنگ کرتے فرار
Jan 20, 2022