علی پور چٹھہ+ وزیرآباد (نامہ نگاران) علی پور چٹھہ کے محلہ بارہ دری کے شفقت محمود کا 7 سالہ بیٹا ابراہیم اپنے گھر کی چھت پر گیسی غبارے کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ وہ اچانک ہاتھ سے چھوٹ گیا اور اسے پکڑتے ہوئے چھت گر گیا جس کے نتیجہ میں سر پر چھوٹ لگنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا وہاں سے چلڈرن ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
علی پور چٹھہ: غبارہ پکڑنے کی کوشش میں بچہ چھت سے گر کر جاںبحق
Jan 20, 2022