زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: فخر امام 

Jan 20, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ روایتی فصلوں کے ساتھ علاقائی پھلوں، سبزیوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ وفاقی وزیر سید فخر امام کی زیر صدارت ایگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلین کی نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کسانوں کو زرعی مداخل اور کھاد پر دی جانے والی سبسڈی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں