کراچی کے لوگ 30 جنوری کو وزیراعلیٰ ہاؤس چلیں، حقوق دلوا کر اٹھیں گے: مصطفی کمال

Jan 20, 2022

کراچی(آئی این پی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے لوگ 30 جنوری کو ایک دن کے لیے ہمارے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس چلیں، ہم حقوق دلوا کر اٹھیں گے، ظالم حکمران سمجھ لیں کہ ہمیں روکا گیا تو طاقت کا جواب عوامی طاقت سے دیا جائے گا، جو جیسا کرے گا اسے ویسا ہی جواب ملے گا۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بلدیاتی قانون کے خلاف 30 جنوری کو فوراہ چوک تا وزیر اعلیٰ ہا ئو س کی جانب مارچ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ورکرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں