قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنا حکومت کیلئے درد سر بن گیا 

 قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنا حکومت کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ کورم پورا نہ ہو نے کی وجہ سے ایک اور اجلاس کورم کی نذر ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن ریاض الحق نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور احتجاج  ساڑھے تین سالوں سے ساہیوال ڈویژن کے دس ممبران کی حق تلفی پرکورم کی نشاندہی کر رہا ہوں، کورم کی نشاندہی کے بعد اپوزیشن ارکان ایوان سے باہر نکل گئے ،کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کی کارروائی (کل )جمعہ تک ملتوی کر دی ۔  اجلاس ملتوی ہو نے پر طے شدہ ایجنڈا میں شامل بزنس نہ نمٹایا جا سکا۔
پارلیمنٹ ڈائری 

ای پیپر دی نیشن