اخوت مشاہدہ سکول ہاسپیٹیلٹی اینڈ ٹورزم کا ایک ہزار گھر بنانے کا اعلان 

لاہور (نیوز رپورٹر)اخوت مشاہدہ سکول ہاسپیٹیلٹی اینڈ ٹورزم کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں وزیر ٹورزم اعظم جمیل،چیئرمین ٹورزم اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، مسز مزمل مسعود بھٹی، چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب،عدیل ہاشمی، ڈاکٹر قیصر رفیق، عامر قریشی اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اخوت کی طرف سے سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ہزار گھر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اخوت مشاہدہ سکول آف ہاسپٹیلیٹی اینڈ ٹورزم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے پر اعظم جمیل اور اس کی تعمیر میں وسائل کی دستابی کے لیے ہم میاں مشتاق جاوید اور انکے اہل خانہ کے انتہائی مشکور ہیں۔ انہوں نے سربراہ پنجاب ٹورزم ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ہماری خواہش ہے آپ اخوت یونیورسٹی میں اپنا ایک کیمپ آفس بنا لیں تاکہ یہاں بیٹھ کر ہم پنجاب اورپورے پاکستان میں سیاحت اور ہاٹل انڈسٹری کی خوبصورتی کے منصوبے بنائیں۔ اورجلد ہی ہم سیاحت کے فروغ کیلئے مری کے گرد و نواح میں سیاحوں کی رہائش کے لیے ایک ہزار گھر بنائیں گے۔ وزیر سیاحت اعظم جمیل نے اخوت یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کپتان سے پہلے ایک ٹورسٹ رہے، وزیر اعظم عمران خان کی زیر نگرانی سیاحت میں درپیش مسائل کو جلد ختم کریں گے۔سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ سانحہ مری ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث پیش آیا،مری انتظامیہ کے پاس برف ہٹانے کے تمام تر انتظامات ہونے کے باوجود کام نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر قیصررفیق، میاں مشتاق، خالد، ڈاکٹر شکیل، عدیل ہاشمی،عامر قریشی، افاق ٹوانہ، بلال سعید ودیگر مہمانوں نے ڈاکٹر امجد ثاقب کے ہاسپیٹیلٹی اینڈ ٹوررزم کے قیام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن