میڈرڈ(شِنہوا)مقامی میڈیا نے ہنگامی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپین کے مشرقی شہر ویلنسیا کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں آ تشزدگی سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امدادی عملے کے ٹوئٹ کے مطابق آگ منگل کے روز مقا می وقت کے مطا بق رات 11 بجکر 21 منٹ( پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح سویرے 3 بجکر 21 منٹ) پرلگی۔ ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی عملے کو 5 افراد مردہ حالت میں ملے جبکہ 11 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ہسپانوی خبررساں ادارے ای ایف ای نے بتایا ہے کہ امدادی عملہ کے رہائش گاہ پر پہنچتے وقت آگ پوری طرح بھڑک رہی تھی جس سے عمارت کا ایک حصہ متاثرہ ہوا۔ آگ پر بد ھ کے روز مقا می وقت کے مطا بق قبل ازسحر 1 بج کر 20 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 20 منٹ) پر قابو پالیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آکسیجن یونٹ میں شارٹ سرکٹ آتشزدگی کی وجہ ہوسکتی ہے۔
اسپین، ریٹائرمنٹ ہوم میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
Jan 20, 2022