چین، خیراتی ٹرسٹ صنعت کی 2021 میں تیزی سے پیشرفت

Jan 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خیراتی ٹرسٹ صنعت  میں گزشتہ سال تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ اس کی جائیداد کے حجم میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 32.48 فیصد اضافہ ہے۔ چائنہ چیریٹی الا ئنس اور چا ئنہ ٹر سٹی ایسو سی ایشن کی جا نب سے مشترکہ طور پر جا ری کر دہ ر پورٹ کے مطابق گزشتہ سال 227  خیراتی ٹرسٹس قائم کئے گئے جس سے جائیداد کا حجم 57 کروڑ 10 لاکھ یوآن ( تقریبا 9 کروڑ امر یکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گز شتہ سال کے اختتام تک ملک میں اندراج شدہ خیراتی ٹرسٹس کی تعداد 773 ہو گئی جو کہ مجمو عی طو ر پر 3.94 ارب یوآن کا انتظام کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی خیراتی ٹرسٹ صنعت نے ٹرسٹیز کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے، اور مزید تنظیمیں اس شعبے میں  کام کے نمونے تلاش کر رہی ہیں۔ اس میں مز ید کہا گیا ہے کہ دولت کے فرق کو ختم کرنے اور عام خوشحالی کو فروغ دینے کے متعدد فوائد کی وجہ سے، خیراتی ٹرسٹس کو مالیاتی شعبے اور عوامی بہبود کی صنعت کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کے لیے نئے نمو نہ بننا چاہیے۔

مزیدخبریں