چین، سائنوپیک نے 105 ارب کیوبک میٹرز شیل گیس دریافت کر لی

Jan 20, 2022

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں چین کے  تیل صاف کرنے والے سب سے بڑے ادارے سائنوپیک کو 105 ارب کیوبک میٹرز سے زیادہ شیل گیس کے ذخائر ملے ہیں۔ سائنوپیک  جیانگ ہان  آئل فیلڈ نے  کہا ہے کہ اینشی توجیا اور میا خود اختیار  پریفیکچر کے لیچوان۔ ہانگ شنگ علاقے میں قائم کیا۔ جانے والا ابتدائی کنواں 20 دنوں سے آزمائشی طور پر چل رہا ہیاور  اس کی شیل گیس کی روزانہ  کی پیداوار کا حجم مستحکم ہے۔ شیل گیس بنیادی طور پر میتھین ہے جسے صاف اور نئی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس آئل فیلڈ کے ذرائع نے بتایا  ہے کہ اس علاقے میں شیل کی گہرائی اور پیچیدہ اوپری پرت کے  تنا کی وجہ سے اس کی تلاش اور اسے ترقی دینا مشکل  کام ہے۔ یہ دوسرا کنواں ہے جس کی پیداوار مستحکم ہے۔ اس خطہ میں استعمال ہونے والے پہلے کنویں نے 2 کروڑ کیوبک میٹرزسے زیادہ شیل گیس پیدا کی ہے۔

مزیدخبریں