افغانستان میں پانی کا رخ موڑنے کیلئے ڈیم کی تعمیر جاری

قندھار(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں پانی کا رخ موڑنے والے ڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقامی حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری کیے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل 1 کروڑ 40 لاکھ افغانی(تقریبا 1 لاکھ 36 ہزار امریکی ڈالر) کی لاگت سے صوبائی دارالحکومت قندھار شہر کے مضافات میں تعمیر کیا جانیوالا میانکو واٹر ڈیم زرعی زمینوں اور باغات کو سیراب کرنے اور قندھار اور آس پاس کے دیہاتوں میں آنیوالے موسمی سیلاب کے بہا پر قابو پانے میں مدد فراہم کرے گا۔بیان کے مطابق 195 میٹر چوڑے اور 10 میٹر بلند ڈیم کی تعمیر پھلوں کی پیداوار کیلئے مشہور صوبے کیلئے نفع بخش ثابت ہو گی۔مقامی حکومت نے کہا کہ وہ مقامی زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے قندھار میں پانی کی نہروں اور ڈیموں کی تعمیر جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن