اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہو سکتی ہے یہ دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرے گی۔تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے، دنیا میں کہیں پربھی پائلیٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے، آپ پر پہلے ہی آر ٹی ایس کے ذریعے انتخابات مینیج کرنے کا الزام ہے۔
تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے: شیری رحمان
Jan 20, 2022