نیوی سیلنگ کلب فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی

Jan 20, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نیوی سیلنگ کلب فیصلے کیخلاف ایڈمرل ریٹائرڈ ظفر محمود عباسی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اشتر اوصاف طبیعت ناسازی کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے، جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیاکہ کیا سنگل بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کر دیا گیا ہیاورعدالتی فیصلے کی کاپی گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے سامنے رکھ دی گئی ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیا وفاق بھی اس فیصلے کو چیلنج کرے گا،وفاق کی جانب سے ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں