گستاخانہ مواد کی تشہیر،مجرمہ کو سزائے موت،20سال قید ،2لاکھ جرمانہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سین جج عدنان مشتاق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے کے مقدمے میں مجرمہ کو سزائے موت ،20سال قید سخت اور2لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے 13مئی2020کو پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمزایکٹ 2016کے تحت تعزیرات پاکستان کی دفعہ11کے علاوہ 295-A.295-C.298-Aاور109کے تحت مقدمہ نمبر20درج کیا تھا جس میں انیقہ عتیق سکنہ غوری ٹائون فیز4-Bپر الزام تھا کہ نے اپنے واٹس ایپ پرمذہبی منافرت پر مبنی پوسٹ اپ لوڈ کیں اور چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کر دیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد مجرمہ کو دفعہ 295/Cکے تحت سزائے موت اور50ہزار روپے جرمانہ، سائبر کرائم ایکٹ کی دفعہ 11 میں 7 سال قید سخت اور 50000 جرمانہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 295/A میں 10 سال قیدسخت اور 50000 جرمانہ،298/Aمیں 3 سال قیدسخت اور 50000 جرمانہ  ادا کرنے کی سزا سنائی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن