سلیکٹیڈ وزیراعظم نے مایوس کیا‘ قائم علی شاہ

Jan 20, 2022

خیرپور( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جبارخان کی رہائش گاہ پرپاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرہ و دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو۔قائم علی شاہ کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی بہت بڑی پارٹی ہے ان کی خدمات نمایاں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے جدو جہد کی آئین دیا۔قائم علی شاہ نے کہاکہ لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پنجاب میں بھی پرانے ساتھی ابھی تک ساتھ ہیں، قائم علی شاہ کا مزید کہناتھاکہ 74 سال میں عوام پر ایسا خراب اور دشواریوں کا وقت کبھی نہیں آیا جو اب ہے۔سلیکٹڈ وزیراعظم صرف کرسی کی طرف دیکھتے ہیں۔عوام کی غربت کی طرف وزیراعظم نہیں دیکھتے۔ ظلم زیادتی رواں رکھی گئی ہے۔قائم علی شاہ کاکہناتھاکہ بلاول جوان لیڈر ہیں۔بلاول  جو بات کرتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں،27 فروری کو کراچی سے پنجاب تک لانگ مارچ کرینگے۔ 

مزیدخبریں