ضلعی افسر شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے بہترین اقدامات کریں: ڈی سی ننکانہ

Jan 20, 2022

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چیف سیکرٹری پنجاب کی واضح ہدایت پر تمام ضلعی افسر شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بہترین اقدامات کریں اور ضلع بھر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لیے اہم کردار اداکریں ،تمام ضلعی افسر اپنے ادارے کی جانب سے ہفتہ وارانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ضلع بھر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل سید احسن رضا،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر زینب طاہر سمیت دیگر ضلعی محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں