کوئی مذہب مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا: اکبر نقشبندی

Jan 20, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے قانون تحفظ ناموس رسالت قرآنی قانون اور سالمیت پاکستان کی روح ہے،پاکستان کا بچہ بچہ سر پر کفن باندھ کر عظمت مصطفٰےؐ کے قانون کا تحفظ کرنے کو تیار ہے،دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،توہین رسالت کی سزا نہ ماننا بیک وقت تمام آسمانی کتابوں کی نفی کرتا ہے،ناموس رسالت پر حملے یورپ کے متعصبانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں