کراچی(نیوز رپورٹر) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر بابر خان غوری نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور تمام سیاسی قائدین و ارباب اختیار سے پر زور اپیل کی ہے کہ پاکستان کو دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط کرنے اور دیگر تمام حل طلب مسائل کے دیر پا حل کے لئے فوری طور پر پاکستان میں صدارتی نظام حکومت کے لئے آئین میں ترمیم کی جائے اور ملک میں صدارتی نظام حکومت قائم کیا جائے اور اب وقت کی ضرورت کے تحت پاکستان پاکستان میں کم از کم اٹھارا سے بیس نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے اور پاکستان میں جاری کالا قانون یعنی کوٹہ سسٹم جسکی وجہ سے پاکستان کے تمام ادارے مکمل تنزلی کا شکار ہیں اس کوٹہ سسٹم کو ختم کرکے تعلیم سرکاری نوکریوں اور دیگر تمام شعبہ جات میں میرٹ کا نظام رائج کیا جائے۔
بابر غوری نے نئے صوبوں کے قیام، صدارتی نظام کا مطالبہ کردیا
Jan 20, 2022