مالٹا سٹی(این این آئی )مالٹا سے تعلق رکھنے والی روبرٹا میٹسولا یورپین پارلیمنٹ کی نئی صدر منتخب ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا انتخاب یورپین پارلیمنٹ کے اسٹراسبرگ میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران عمل میں آیا جہاں ممبران نے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے 458 ووٹ حاصل کیے۔ان کا تعلق پارلیمنٹ کے (ای پی پی )یورپین پیپلز پارٹی گروپ سے ہے۔ روبرٹا میٹسولا اس الیکٹڈ پارلیمنٹ کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کی باقی ڈھائی سالہ مدت کیلئے خدمات سر انجام دیں گی۔
مالٹا کی روبرٹا میٹسولا یورپین پارلیمنٹ کی نئی صدر منتخب
Jan 20, 2022