لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم)سیالکوٹ کے نوجوان سہیل احمد کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں۔
سہیل احمد کو ایمن آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کر دیا گیا تھا مگر افسوس مقامی پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کو ذاتی رنجش کا نتیجہ قرار دے کر ایف آئی آر درج کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ ذاتی طور پر اس کی انکوائری کروائیں۔