لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہو رہی ہے۔کاہنہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا اندھا قتل لمحہ فکریہ ہے۔عقل کے اندھوں کا گروہ ملک و قوم پر مسلط ہے۔صبح سے شام تک جھوٹ کی گردان کرنے والے شرمندگی کے سونامی میں ڈوب مریں۔