لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،کمشنرلاہورڈویڑن کیپٹن(ر)محمدعثمان یونس،سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،انچارج پولیوپروگرام پنجاب سندس ارشاداور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران 24سے28جنوری تک شروع کی جانے والی انسدادپولیوکی صوبائی مہم کے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ24تا28جنوری تک پنجاب کے نواضلاع میں انسدادپولیوکی صوبائی مہم کے دوران معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔نواضلاع میں لاہور،فیصل آباد ،راولپنڈی ، ملتان ،مظفرگڑھ،رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان،راجن پوراور میانوالی شامل ہیں۔میانوالی میں اس مہم کا انعقاد منتخب شدہ یونین کونسلزمیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پانچ روزہ انسدادپولیومہم کے دوران سوفیصدہدف کو حاصل کیاجائے گا۔ گزشتہ14ماہ کے دوران پولیوکاایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ویکسی نیشن کے عمل کومزید تیزکرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ لاہورکی52فیصدآبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔لاہوراورفیصل آبادمیں ویکسی نیشن کی مہم31جنوری تک جاری رہے گی۔