فیروزوالہ:ریسکیو کی زیرنگرانی حادثات  میں زندگی بچانے کی موک ایکسرسائز 

Jan 20, 2022

فیروزوالہ ( نامہ نگار)ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کی زیر نگرانی آر پی او آفس شیخوپورہ میں حادثات کی صورت میں زندگی بچانے اور آگ پر قابو پانے کی موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق ریسکیو 1122 کے سینئر انسٹرکٹر نے آر پی او آفس شیخوپورہ کے سٹاف کو ٹریننگ دی۔ دوران ٹریننگ حادثات کی صورت میں زندگی بچانے اور آگ پر قابو پانے اور حفاظتی تدابیر کے بنیادی اصولوں کے متعلق بتایا گیا۔
 ٹریننگ میں آر پی او آفس شیخوپورہ میں تعینات افسران و ملازمان نے عملی طور پر بھر پور حصہ لیا۔

مزیدخبریں