اسلام آباد(کامرس رپورٹر) سال کی پہلی ششماہی میںملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداوار اورفرو خت بڑھ گئی۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں چھ مہینوں میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کے 6,790 یونٹس گاڑیوں کی پیدوار اور6,902 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 65.32 فیصد اور65.83 فیصدزیادہ ہے۔ دسمبر2021 ء میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی 936 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور955 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں ٹویوٹافرچونر کے 3,630 یونٹس جیپوں کی پیداوار اور3,619 یونٹس کی فروخت، ہونڈائی ٹکسن کے 1,257 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور1,321 یونٹس کی فروخت، بی اے آئی سی کے 36 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور28 یونٹس کی فروخت جبکہ ہونڈا بی آروی کے 1,858 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور1,928 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔