ٹیسٹ رینکنگ : بابر اعظم نویں ‘شاہین آفریدی پانچویں پوزیشن پر موجود

Jan 20, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنو لابوشین پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بائولرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ چوتھے اور ٹریوس ہیڈ 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 9ویں نمبر پر برقرار ہیں۔پلیئرز رینکنگ کے مطابق بائولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بائولنگ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے۔

مزیدخبریں