لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ بنانے پر غور جاری ہے۔ 47 سالہ سابق قومی کپتان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اپنے آپشنز کی تلاش اور جائزہ لے رہے ہیں۔مصباح الحق کیساتھ ساتھ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود بھی افغانستان کے ہیڈ کوچ کیلئے ایک اور ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اس عہدے کے لیے اظہر کا انٹرویو بھی لیا گیا۔ تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔