کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز  پنجاب گیمز بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ این سی او سی کی ہدایات اور کرونا کی صورتحال کے پیش نظر 73 ویں پنجاب گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں۔ مگر اب کورونا صورتحال میں بہتری آتے ہی گیمز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...