لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک نے سیونگ اکاؤنٹ پر پرافٹ ریٹ بڑھا دیا۔ سیونگ اکائونٹس میں پرافٹ ریٹ بڑھنے سے منافع کم از کم 7 اعشاریہ دو، پانچ فیصد پر پہنچ گیا۔ اسلامک بنک سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے۔ صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور نے کہا کہ ڈکلیئر کردہ منافع نہ دیا گیا تو شہری اسلامک بنکوں سے پیسے نکلوانا شروع کردیں گے۔