پہلے کوئی لینے کو تیار نہ تھا، اب ٹیمیں خودبلارہی ہیں، اعظم خان فٹ بال ہائوس فیفا  نمائندوں کے حوالے کرو‘ کرنل   (ر)نعمان

پشاور (این این آئی) قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان اور سابق رکن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کرنل(ر) محمد نعمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمید ہ مرزا سے اپیل ہے کہ حکومت فٹ بال ہائوس کو خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے کرے تاکہ ملک میں انٹرنیشنل سطح پر فٹ بال کی بحالی ہوسکے اور پاکستانی فٹ بالر انٹرنیشنل سطح پر ٹورنامنٹس میں حصہ لے سکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹ بال ہائوس کو 31 جنوری سے قبل خالی کروا کر فیفا کے نمائندوں کے حوالے نہ کیا تو ملک بھر کے تمام فٹ بالرز 31 جنوری کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن